لاہور(بیورو چیف)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور کے احکامات پر ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے عبداللہ ارشد کی جانب سے ٹرینوں پر مسلسل چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے براستہ نارووال سیالکوٹ تک جانے والی سیالکوٹ ایکسپریس پر اچانک چھاپے کے دوران 115 ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 42 ہزار 710 روپے جبکہ سیالکوٹ سے براستہ لاہور کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس پر چھاپے کے دوران 148بلا ٹکٹ مسافروں سے 1 لاکھ 60ہزار 200روپے موقع پر وصول کیے گئے۔




