ٹوبہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ،درزیوں کو مشکلات کا سامنا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) رمضان المبارک کے آخری ایام میں عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں درزیوں کے پاس کام کا رش بڑھ گیا ہے۔ شہری بڑی تعداد میں عید کے کپڑوں کی سلائی کے لیے درزیوں کی دوکانون کا رخ کرلیا ہے درزیوں کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر نئے اور صاف ستھرے کپڑے پہننا ایک خوبصور ت روایت ہے۔ اسلامی تعلیمات میں بھی عید کے دن اچھا لباس پہننے کی ترغیب دی گئی ہے۔ اسی وجہ سے رمضان کے آخری دنوں میں سلائی کا کام بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔درزیوں کے مطابق اس وقت انہیں سب سے بڑی مشکل بجلی کی بندش کی وجہ سے پیش آ رہی ہے۔ بار بار لوڈشیڈنگ کے باعث سلائی مشینیں رک جاتی ہیں اور کام بروقت مکمل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ مہنگائی نے بھی مسائل بڑھا دیے ہیں۔ دھاگے کی نلکی، بکرم، بٹن اور دیگر سلائی کا سامان مہنگا ہو چکا ہے۔ جس کی وجہ سے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ درزیوں نے مزید کہا کہ بجلی کے بل، سلائی مشین کی مرمت، قینچی اور دیگر کاموں پر بھی اخراجات بڑھ گئے ہیں۔ جبکہ عید قریب ہونے کی وجہ سے کام کا دبا بھی زیادہ ہے۔درزیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عید کے دنوں میں بجلی کی بندش کم کی جائے اور مہنگائی پر قابو پایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں