انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی انصاف گروپ کیطرف سے افطار ڈنر کا اہتمام

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی انصاف گروپ کی طرف سے منڈی کے آڑھتیوں،بروکرز، پلے داران،منشی صاحبان اور ممبران کے اعزاز میں گزشتہ روز ایک پر وقار افطار ڈنر دیا گیا جس میں صدر حاجی سردار محمد، چیئر مین راناطیب خاں، وائس چیئر مین شیخ محسن خالد،سر پرست اعلیٰ حاجی منظور قادر،رانا ذیشا ن ، یونس جمال، میاں عبدالمجید، خواجہ مجاہد،شیخ بلال، رانا شاہد، رانا بگو، شیخ ذیشان، اسلم ڈارمیاں اشرف، میاں سعید، محمد قذافی،اعجاز جٹ،رانا فخراور دیگر عہدیداران اور ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر جامع مسجد غلہ منڈی کے خطیب و امام مہتاب احمد مقصودی نے رمضان المبارک کی اہمیت پر خصوصی گفتگو کی ۔جبکہ چیئر مین رانا طیب خاں،صدر حاجی سردار محمد، وائس چیئر مین شیخ محسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ جو کہ نجات کا عشرہ کہلاتا ہے، تیزی سے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے اور اب مبارک طاق راتوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ان بابرکت لمحات میں ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ عبادت، توبہ و استغفار اور دعائوں کا اہتمام کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں