عید سے قبل زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور (بیوروچیف) ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے اوور چارجنگ کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ عید الفطر سے قبل ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ممکنہ غیر قانونی اضافے کی روک تھام کے لیے تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔محمد وقاص نذیر نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو مقررہ کرایہ لینے کا پابند بنایا جائے اور گاڑیوں پر ڈرائیورز اور مالکان کے لیے کرایہ نامہ آویزاں کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔فیلڈ کمانڈرز سے ملاقات میں ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ اوور چارجنگ پر لائحہ عمل بنایا جائے اور اوور چارجنگ کرنے والی گاڑیوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔ہیڈ آف ٹریفک نے تمام فیلڈ افسران کو ہدایت دی کہ وہ گاڑیوں میں مسافروں سے اوور چارجنگ کے بارے میں استفسار کریں اور شکایات پر سختی سے نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں