نوسربازوں نے2خواتین سمیت7افراد کو کنگال کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نوسربازوں نے مختلف مقامات پر دو خواتین سمیت 7افراد کو لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے متاثرہ افراد کی درخواست پر دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ایوب کالونی کے رہائشی محمد عمر نے بتایا کہ اس کی والدہ کو بازار جاتے ہوئے نوسربازوں نے باتوں میں الجھا کرسونے کی بالیاں اور نقدی لے اُڑے’ خان ماڈل کالونی کے محمد عزیز نے بتایا کہ اس کی 65سالہ ساس دودھ لینے نکلی تو موٹرسائیکل سوار نوسرباز نے رشتہ دار بن کر طلائی زیورات اتروا کر رفوچکر ہو گیا۔ عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) میں فضل احمد’ ہلال روڈ پر محمد زبیر’ گیماں والا چوک کے قریب محسن رضا’ باوا چک کے قریب عبدالعزیز اور کینال روڈ پر شہری تنویر علی کو نشہ آور اشیاء کھلا کر جمع پونجی سے محروم کر دیا۔ تاہم پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں