پاک چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

لاہور (بیوروچیف) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے لاہور میں نئے تعینات ہونے والے چینی قونصل جنرل سن ین (Mr. Sun Yan) نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات۔گورنر پنجاب نے نئے تعینات ہونے والے چینی قونصل جنرل کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان اور چائنہ کے درمیان اعتماد اور محبت کا اٹوٹ رشتہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی قومم چائنہ سے بہت محبت کرتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سی پیک میں کلیدی کردار ادا کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ 2008سے2013کے درمیان صدر آصف علی زرداری نے چائنہ کے 14 سرکاری دورے کیے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چائنہ کی یونیورسٹیز میں ریسرچ کے شعبے میں تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی طلبا چائنہ میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چائنہ اور پاکستان کے درمیان تعلیمی اور بزنس کے شعبوں میں وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونے چاہئیں۔ چینی قونصل جنرل سن ین (Mr. Sun Yan) نے کہا کہ مستقبل میں بھی پاک چائنہ تعاون ہر سطح پر جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں