مبینہ پولیس مقابلہ’2ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

گوجرہ(نامہ نگار) موچی وا لا روڈ پر چک نمبر 354 ج ب قا در آ باد کے قریب چار مسلح ڈا کوراہ گیروں کو لوٹ رہے تھے، جس پر ایس ایچ او صدر بھاری نفری کے ہمرا ہ موقع پر پہنچے تو مسلح ڈا کوؤ ں نے پولیس کو دیکھتے ہی فا ئرنگ شروع کردی پو لیس نے بھی پو زیشنیں سنبھال کر حفا ظت خود اختیاری کے تحت فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ رکنے پر دو مسلح ڈا کو مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیو ں کی فائرنگ سے ہلا ک ہو گئے جبکہ ان کے دو ساتھی فائرنگ کرتے ہو ئے موقع سے فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گئے۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتا ل منتقل کردیں جہا ں پر ہلا ک شدگان کی شنا خت زبیر عرف زبیری باجوہ سکنہ چک نمبر 351ج ب کلیانداس اور سلما ن عرف مانی سکنہ چک نمبر 430 ج ب سے ہو ئی ہے۔ مذکورہ ڈا کوؤ ں نے علا قہ بھر میں ڈکیتی کی سنگین وارداتو ں کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔ صدر پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کرکے دیگر ڈا کوؤ ں کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں