مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات،3افرادلہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قاتلانہ حملوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد بری طرح لہولہان ہو گئے، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ مضروبان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق 55 ج ب کے رہائشی زبیر نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی عمیر اور لیبر کیساتھ 27 ج ب میں زیرتعمیر مسجد کی شٹرنگ کر رہا تھا کہ وہ اپنے بھائی کیساتھ بات کر رہا تھا، محلہ داروں نے فائرنگ کر دی اور گولی عمیر کے جسم میں لگنے سے وہ بری طرح زخمی ہو گیا جبکہ بلوچنی کے علاقہ 150 رب میں مرتضیٰ کا دکاندار احمد سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تو ملزم مرتضیٰ نے پسٹل نکال کر فائرنگ کر دی تو گولی قریب گزرتے ہوئے عرفان کو لگی اور وہ بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ علاوہ ازیں روشن والا کے علاقہ 244رب میں پرانی رنجش کی بناء پر ملزمان احسان وغیرہ نے فائرنگ کر کے مخالف عمر فاروق کو بری طرح زخمی کر دیا اور ملزمان ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں