سرسبز ڈیپارٹمنٹ نیشنل کبڈی چیمپئن شپ14 اپریل سے فیصل آباد میں شروع ہو گی

فیصل آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام سرسبز انٹر ڈیپارٹمنٹ نیشنل کبڈی چیمپئن شپ 14 اپریل سے ملک پور سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری شافع حسین اور صدر چوہدری سالک حسین نے چار روزہ کبڈی چیمپئن شپ منعقد کروانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے فیڈریشن سے منسلک 8 ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائر فورس، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، پی او ایف واہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی ٹیم پہلی بار چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہے۔ چیمپئن شپ کا فائنل میچ 17 اپریل کو کھیلا جائے گا اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں