شریا گھوشال اریجیت کے نقش قدم پر چلنے کی خواہشمند

ممبئی (شوبز نیوز) نامور بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے بھی گلوکار ایجیت سنگھ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پلے بیک سنگنگ سے وقفہ لینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے گلوکار اریجیت سنگھ کے بالی ووڈ میں پلے بیک گائیکی سے کنارہ کشی کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کبھی انہیں بھی وقفہ لینے کا خیال آتا ہے۔انہوں نے اریجیت کے اس بہادرانہ فیصلے کو سراہا اور کہا کہ وہ دل سے موسیقار ہیں، جو صرف خوشی کے لیے موسیقی کرتے ہیں۔شریا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ لائیو پرفارمنس ان کی شناخت کا حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں