چاند رات اور عید کیلئے شراب کی تیاری عروج پر،ریٹ ڈبل کردئیے گئے

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)شہر اور گردونوا ح کی بستیاں اور دیہاتوں میں چاند رات اور عید پر شراب کی فروخت کے لئے بڑی مقدار میں شراب کی تیاری عروج پر ہے دیسی شراب کی تیاری میں کیکر کی چھال کو اہم جزو تصور کیا جاتا ہے شراب تیار کرنے والوں کی جانب سے نہروں کے کناروں پر موجود سرکاری کیکروں سے چھال اتاری گئی دوسری جانب کیمیکل سے شراب تیار کرنے والا مافیا بھی میدان میں ہے شراب کی تیاری میں انتہائی خطرناک کیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا ہے جو نوجوانوں کے گردوں سمیت دیگر اعضا پر شدید خطرناک اثرات مرتب کرتا ہے شراب فروشوں نے عید کی مناسبت سے ابھی سے شراب کے ریٹس ڈبل کر دئیے ہیں ذرائع کے مطابق چاند رات اور عید پر شراب کی فی لیٹر قیمت 4 سے 5 ہزار روپے تک ہو جائے گی شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی پی او بہاول نگر ان شراب فروشوں کے خلاف فوری طور پر موثر کاروائیاں عمل میں لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں