گورنمنٹ ہائی سکول سمندری میں نماز عید عبدالشکور پڑھائینگے

سمندری (بیورو چیف)مر کزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس وانجمن اہلحدیث نہر بازار سمندری کے زیر اہتمام نماز عید الفطر کا عظیم الشان مثالی اجتماع گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1سمندری کی وسیع و عریض گرائونڈ میں صبح 7.30 ساڑ ھے سات بجے ہو گا جسمیں امامت و خطابت کے فرائض حضرت مفتی مولا نا عبدالشکور لدھیانوی سر انجام دیں گے نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم اور دین اسلام کی سر بلندی کیلئے خصوصی دعاکی جائے گی۔حسب سابق خواتین کیلئے پر دے کا انتظام اور موٹر سائیکل پارکنگ کا بندو بست بھی کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں