بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کا طریقہ مزید آسان

اسلام آباد(بیورو چیف) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کا طریقہ مزید آسان بنا دیا گیا ہے، شہری آن لائن درخواست دینے کیساتھ 8171 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے اپنی اہلیت بھی باآسانی معلوم کرسکیں گے۔شہری رجسٹریشن پورٹل پر جا کر شناختی کارڈ نمبر، خاندانی تفصیلات اور رابطہ معلومات درج کریں، درخواست جمع کرائیں اور تصدیق کا پیغام موصول ہونے کا انتظار کریں۔ آن لائن نظام کے ذریعے درخواستوں کی جانچ پڑتال نسبتاً تیز اور موثر انداز میں کی جاتی ہے۔درخواست دہندگان اپنی اہلیت جانچنے کیلئے 8171 ایس ایم ایس سروس بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کیلئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171پر بھیجیں۔ جواب میں موصول ہونے والے پیغام کے ذریعے اپنی اہلیت معلوم کریں۔اہل ہونے کی صورت میں رجسٹریشن مکمل کرنے اور ادائیگی حاصل کرنے کی ہدایات پر عمل کریں، یہ سروس شہریوں کو دفاتر کے چکر لگائے بغیر فوری معلومات فراہم کرتی ہے۔رجسٹریشن درخواست کی منظوری کیلئے چند بنیادی دستاویزات فراہم کرنا ضروری ہیں، جن میں گھر کے سربراہ کا قومی شناختی کارڈ، رہائش کا ثبوت جیسے یوٹیلٹی بل یا کرایہ نامہ، خاندان کی آمدنی اور افراد کی تعداد کی تفصیلات، درست اور مکمل دستاویزات فراہم کرنے سے تصدیقی عمل تیز ہوجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں