شوہر نے بیوی کو ٹرین کے آگے دھکا دیکر مار ڈالا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ایک شوہر نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر اپنی بیوی کو ٹرین کے آگے دھکا دے کر جان سے مار ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 42 سالہ شوہر راج کمار گپتا نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کمار گپتا کا اپنی 36 سالہ بیوی پشپا گپتا سے مبینہ طور پر جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے غصے سے اپنی بیوی کو ٹرین کے ا?گے دھکا دے دیا جس سے وہ موت کے منہ میں چلی گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیوی کو دھکا دینے کے بعد راج کمار گپتا ریلوے اسٹیشن سے گجرات جانے والی ٹرین میں سوار ہو کر فرار ہوگیا جسے پولیس نے شہر سورت سے گرفتار کرلیا۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے اپنا جرم قبول کرلیا اور بتایا کہ اس کا اکثر اپنی بیوی سے گھریلو معاملات پر جھگڑا رہتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں