سی پی او کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی کارروائیاں،56ڈکیت گینگز کے146ملزمان گرفتار،کروڑوں کا مال برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس کی رواں سال ڈکیت گینگز کے خلاف کاروائیاں’ پولیس نے رواں سال56گینگز کے 146 ملزمان گرفتار کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے4کروڑ 68لاکھ 21ہزار سے زائدکا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 132موٹر سائیکلز، 16موبائل فونز، زیورات، بیٹریاں’ تاریں، ودیگر سامان اور 28مویشی برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے 67 پسٹل، پمپ ایکشن 12بور 2اور متعدد گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرہ جات اور جدید ٹیکنکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ڈکیت گینگ کے ملزمان ڈکیتی ،رابری اور چوری کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں