ایرانی شاہد ڈرونز انتہائی مہلک ثابت

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی ساختہ شاہد ڈرون انتہائی مہلک ثابت ہونے لگے ، ان ڈرونز نے مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں اپنے اہداف پر بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہد ڈرون جی پی ایس کے بغیر بھی ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ان ڈرون میں انرشیل نیویگیشن سسٹم استعمال کیا جاتا ہے، ڈرون پہلے جی پی ایس سے مقام رجسٹر کرتے ہیں پھر جیمنگ سے بچنے کیلئے آف لائن پرواز کرتے ہیں۔ہدف کے قریب پہنچ کر ڈرون دوبارہ جی پی ایس سے جڑ کر زیادہ درست حملہ کرتے ہیں۔امریکی تحقیقاتی ادارے کے مطابق روسی ساختہ شاہد طرز ڈرون میں جدید اینٹی جیمنگ اینٹینا ٹیکنالوجی نصب ہے۔ماہرین کے مطابق ایرانی ڈرون میں امریکی فوجی جی پی ایس جیسی جدید صلاحیتیں بھی شامل ہیں،ہلکے پلاسٹک اور فائبر گلاس سے بنے شاہد ڈرون ریڈار سے بچ کر کم بلندی پر پرواز کرتے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ ایران ممکنہ طور پر BeiDou اور GLONASS نیویگیشن سسٹمز بھی استعمال کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں