چین کا ایران، لبنان کیلئے امداد کا اعلان

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے ایران، اردن، لبنان اور عراق کیلیے ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق چین کی امداد کا مقصد ان ممالک کے عوام کی مشکلات کم کرنا ہے، چین خطے میں انسانی بحران پر تشویش اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔وزارت خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ چین جنگ بندی اور خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ خطے میں بڑھتے انسانی بحران کو روکنا عالمی ترجیح ہونی چاہیے، مذاکرات اور سفارتکاری ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں