پنجاب پولیس کا ایک اور بہادر جوان فرض کی راہ میں شہید

لاہور (بیوروچیف)پنجاب پولیس کا ایک اور بہادر جوان فرائض کی انجام دہی کے دوران شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہو گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لیہ پولیس کا کانسٹیبل اسد نصیر ہیرا اڈہ کے مقام پر ڈیوٹی کے دوران نامعلوم موٹرسا ئیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہو گیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے شہید کانسٹیبل اسد نصیر کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل اسد نصیر نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے دوران جامِ شہادت نوش کیا اور پنجاب پولیس کو اپنے اس بہادر سپوت کی قربانی پر فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں