انویسٹی گیشن افسران کی اسامیوں کیلئے تحریری امتحان

لاہور (بیوروچیف)پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولرٹی اتھارٹی میں انفورسمنٹ افیسر اور انویسٹیگیشن افیسر کی اسامیوں کا تحریری امتحان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام لیا گیا۔چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز کی ہدایات پر ممبران عامر یاسین، میجر جنرل ریٹائرڈ کامران خورشید اور سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد کی لاہور میں قائم کیے گئے امتحانی مراکز کے سرپرائز دورے کیے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ تحریری امتحان میں امیدواروں سے جنرل نالج اور انفورسمنٹ لاز پر مشتمل پیپر لیا گیا. تحریری امتحان لاہور میں قائم کیے گئے امتحانی مراکز میں لیا گیا جس میں 8 ہزار سے زائد امیدوار حصہ لیا. تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو سائکلوجیکل اسیسمنٹ کے لیے بلایا جائے گا. جس کے بعد امیدواروں کا حتمی انٹرویو لیا جائے گا. ممبران پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا. ڈائریکٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ممبران کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی. سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے لاہور میں قائم کیے گئے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسی طرح ممبر پی پی ایس سی عامر یاسین نے انتظامات کو چیک کرنے کے لیے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں