حکومت عملی اقدامات کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خطر ناک تک اضافے نے غریب عوام کو زندہ در گور کر دیا ہے ۔ حکمرانو ں نے خطہ میں جاری جنگی کشیدگی کا سارا ملبہ عوام پر ڈال دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے بہترین تعلقا ت کے داعی حکمرانوں کو امریکی صدر سے ایران پر حلے روکنے کا دبائو ڈالنا چاہئے تاکہ خطے میں جاری کشیدگی و پیدا شدہ معاشی مسائل کا تدارک ممکن ہو سکے ۔ پاکستان کے موجودہ حکمرانوں کو ملک اور عوام کی کوئی فکر نہیں’ مہنگائی کا یہی طوفان جاری رہا اور عوام کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا تو اس کے اثرات صرف معیشت تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پورے معاشر ے کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے ۔ حکومت صرف اعلانا ت اور بیانات تک محدود نہ رہے بلکہ عملی اقدامات کرتے ہوئے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں