قصور میں خسرہ کی وباایک ہی گائوں کے 8بچے متاثر

قصور/لاہور(نامہ نگار)پنجاب کے ضلع قصور میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی گاں تلونڈی دیپالپور روڈ میں خسرہ کی وبا سے آٹھ بچے متاثر ہوئے جنہیں مقا می ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ پورے گائوں میں بچوں کو خسرہ سے بچا ئوکے قطرے اور انجکشن نہیں لگائے گئے ڈاکٹروں کی ٹیم کے معائنہ کے بعد تمام متاثرہ بچوں کو ہسپتال داخل کرایا گیا۔اِس حولے سے محکمہ صحت پنجاب کو آگاہ کردیا گیا جس کی ٹیم آج منگل کے روز متاثرہ گائوں کا دوبارہ چیک اپ کرے گی جبکہ اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں