کار سواروں نے چار افراد کو اغوا کر لیا

گوجرہ(نامہ نگار)دو کارو ں میں سوار چھ افراد نے چار افراد کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرلیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 417 ج ب کا نذیر احمد اپنے اہل خا نہ کے ہمرا ہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ دو کارو ں میں سوار چک نمبر 417 ج ب کا ارشد اور چک نمبر 253 ج ب کا شہباز وغیرہ چھ کس آ گئے اور گھر میں دا خل ہو کر نذیر کے بیٹے اللہ رکھا، پوتے رمضا ن اور بھا نجو ں حیدر علی اور محمد رمضا ن کو اسلحہ کے زور پر زبردستی اغوا کرلیا اور فرار ہو گئے اطلا ع ملنے پر تھا نہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویا ن اور ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں