میٹرک کے سالانہ امتحانات 27 مارچ سے شروع ہونگے

سرگودھا ( بیورو چیف) بورڈ آف انٹرمیڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 27 مارچ سے شروع ہوں گے۔ اس سلسلے میں کمشنر سرگودھا ڈویژن و چیئرمین تعلیمی بورڈ حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری بورڈ ابو الحسن نقوی اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر نذر عباس نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 12 ہزار 375 امیدوار حصہ لیں گے۔ ان میں جماعت نہم کے 1 لاکھ 10 ہزار 686 جبکہ جماعت دہم کے 1 لاکھ 1 ہزار 699 امیدوار شامل ہیں۔ امتحانات کے انعقاد کے لیے جما عت نہم کے 322 جبکہ جماعت دہم کے 290 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 59 مشترکہ مراکز بھی شامل ہیں۔ امتحانی عمل کو منظم بنانے کے لیے 290 سپرنٹنڈنٹس اور 349 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس تعینات کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں