پنجاب کے بہترین کالجز،پرنسپلز اور اساتذہ کے ناموں کا اعلان

لاہور (بیوروچیف) صوبہ بھر کے کالجز میں تعلیم اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی) نے بہترین کالجز، پرنسپلز اور اساتذہ کے نام جاری کر دیے ہیں۔ یہ نام متعلقہ اداروں اور افراد کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیے گئے ہیں۔جاری کردہ لسٹ میں 306 اساتذہ کے نام شامل ہیں، جنہوں نے تدریسی معیار اور طلبا کی تربیت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے 39اساتذہ کو بھی بہترین قرار دیا گیا ہے۔شہر کے کالجز کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 3کالجز سمیت مجموعی طور پر 28کالجز کو بہترین قرار دیا گیا ہے، جبکہ شہر کے 4 پرنسپلز سمیت مجموعی طور پر 28پرنسپلز کو ان کے انتظامی امور اور قیادت کی بنیاد پر سراہا گیا ہے۔ایچ ای ڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات تعلیمی معیار کو بڑھانے، طلبا کو بہتر ماحول فراہم کرنے اور کالجز میں انتظامی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد تعلیمی اداروں میں مثبت مقابلہ پیدا کرنا اور بہترین کارکردگی دکھا نے والے اساتذہ اور اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں