عید پر شہریوں کا مالی استحصال کسی صورت نہیں ہونے دینگے،CTOناصر جاوید رانا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) عید الفطر کے موقع پر مسافر بردار گاڑیوں پر اوورلوڈنگ اور اوورچار جنگ کسی صورت برداشت نہیں ان خیالا ت کا اظہار سی ٹی او ناصر جاوید رانا نے کیا سی ٹی او نے سیکرٹری آر ٹی اے کے ہمراہ ٹرانسپورٹرز سے ملاقا ت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ تمام بس اسٹیشنز پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915پر کال کریں شہری ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ نمبرز 0339-9991915 اور 0339-3391915 پر بھی شکایت درج کروا سکتے ہیں ٹریفک سٹاف اوورچارجنگ کے حوالے سے متحرک ہے ٹریفک پولیس کی جانب سے گاڑیوں پر اوورلوڈنگ کی سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے بھی مانیٹرنگ کی جارہی رہی ہے شہریوں کا مالی استحصال کسی صورت نہیں ہونے دیں گے تمام سرکل آفیسرز اپنے اپنے ایریاز میں گاڑیوں کی چیکینگ کر رہے ہیں ٹریفک پولیس کی جانب سے اس حوالے سے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں