چالاک بھائیوں نے تاجر کا33کروڑ کا مال ہڑپ کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) امانت میں خیانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چالاک بھائیوں نے تاجر کا 33کروڑ کا مال ہڑپ کر لیا’ سمن آباد پولیس نے متاثرہ تاجر کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان محمد صدیق اور ذوالفقار کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق لائل پور گارڈن فیکٹری ایریا کے تاجر وسیم نے بتایا کہ وہ کاٹن ویسٹ کا کاروبار کرتا ہے۔ اس کے سعید کالونی کے رہائشی بھائیوں صدیق اور ذوالفقار سے قریبی مراسم تھے۔ گودام میں جگہ نہ ہونے پر ان سے رابطہ کیا تو مذکورہ بھائیوں نے کہا کہ ان کے پاس مال رکھوا دو، ضرورت پڑنے پر اٹھا لینا اور وہ ان کے پاس مال تقریباً 8لاکھ 70ہزار کلو جسکی مالیت تقریباً 33کروڑ بنتی ہے۔ ضرورت پر رابطہ کیا تو وہ لیت ولعل کے بعد مال واپس کرنے سے انکاری ہو گئے اور کہا کہ انہوں نے مال استعمال کر لیا ہے اور پہلے رقم ادا کرنے کا کہا لیکن بعدازاں رقم واپس کرنے سے بھی انکاری ہو گئے جس پر سمن آباد پولیس نے 406ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں