اسپائیڈر مین4 کا منفرد ٹریلر؟ ٹام ہالینڈ کا مداحوں کو سرپرائز

لاس اینجلس (شوبز نیوز) ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ نے اپنی نئی فلم اسپائیڈرمین: برانڈ نیو ڈے کے ٹریلر کی ریلیز سے متعلق ایک دلچسپ اشارہ دے کر مداحوں کا تجسس بڑھا دیا ہے۔ اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اور فلم کی ٹیم ٹریلر کی ریلیز کے لیے کچھ بالکل نیا اور منفرد کرنے جا رہے ہیں۔ویڈیو پیغام میں ٹام ہالینڈ کا کہنا تھا کہ ان فلموں کے آغاز سے ہی مداحوں کی جانب سے بے پناہ محبت اور سپورٹ ملی ہے، اور اسی کمیونٹی کی بدولت اسپائیڈر مین کو یہ مقام حاصل ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں