سلمان خان کے والد سلیم خان ایک ماہ بعدہ ہسپتال سے ڈسچارج، گھر منتقل

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کو ایک ماہ بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، انہیں 17 فروری کو برین ہیمرج کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ 90 سالہ سابق اداکار، فلم پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر سلیم خان ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ منگل کے روز انہیں اسپتال سے چھٹی دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا علاج کامیابی سے مکمل ہوا۔ دوران علاج انھیں آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا جبکہ برین ہیمرج کے باعث احتیاط کے طور پر انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی عمر کے پیش نظر مکمل صحتیابی میں وقت لگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں