نین تارا سے متعلق متنازع بیان پر سیاستدان سے معافی کا مطالبہ

نئی دہلی (شوبز نیوز) جنوبی بھارت کی نامور اداکارہ نین تارا سے متعلق توہین آمیز بیان پر فلمی تنظیم نے سیاستدان نے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ تامل ناڈو میں تنازع اس وقت پیدا ہوا جب اے آئی اے ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ سی وی شنموگم نے خواتین کے تحفظ سے متعلق ایک ریلی کے دوران اداکارہ نین تارا کے بارے میں متنازع ریمارکس دیے۔انہوں نے کہا، میں نین تارا کو چاہتا ہوں، کیا وزیر اعلی کسی کا خواب پورا کریں گے کہ میں نین تارا سے شادی کروں؟ اس بیان پر حکمراں ڈی ایم کے اور فلمی حلقوں نے سخت ردعمل دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں