بجلی مہنگی ہونے کا امکان

لاہور (بیوروچیف) بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے ایک روپے 64پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی 31مارچ کو سماعت کرے گی۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر 15ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔ سی پی پی اے کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فروری میں پن بجلی کی پیداوار 23فیصد تھی ۔مقامی کوئلے سے 16فیصد ، درآمدی کوئلے سے 15فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال اور فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں