ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ گولڈ اسٹار کی ٹیم نے جیت لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان رانا عبدالمجید ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ مرضی پورہ غلام آباد میں شاندار انداز میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے 24ٹیموں نے شرکت کی۔گولڈ اسٹار کی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ٹورنامنٹ کے چیف گیسٹ سی ای او گولڈ اسٹار موبائلز، رانا وقاص مجید تھے جنہوں نے اپنی فاتح ٹیم گولڈ اسٹار کو وننگ ٹرافی پیش کی۔علی، سفیان،علی رضا، حمزہ،عمر نے کپتان راجہ فہیم کی کپتانی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاشائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد نے میچز سے بھرپور لطف اٹھایا اور فاتح ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں