ایم ڈی واسا کا ترقیاتی سکیموں کی سائٹس پر حفاظتی اقدامات مکمل رکھنے کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے ترقیاتی سکیموں کی سائٹس پر حفاظتی اقدامات مکمل رکھنے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ یہ بھی واضح کیا ہے کہ تمام سائٹس پر کام کرنیوالے کنٹریکٹرز عید سے قبل حفاظتی انتظاما ت مکمل ہونے بارے سرٹیفکیٹس جمع کرائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران تمام ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کام تو بند ہو گا لیکن ان سائٹس پر حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جن میں گہری کھدائی والی سائٹس پر حفا ظتی باڑ لگانے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی گارڈ بھی موجود ہونا چاہئے اسی طرح دیگر سائٹس کو مکمل طور پر بیرئیر لگا کر کارڈن آف کیا جانا لازمی ہو گا۔ ایم ڈی واسا نے ڈائریکٹرز کنسٹرکشن کو بھی تاکید کہ وہ تعمیراتی سائٹس پر حفاظتی اقدامات کی مانیٹرنگ کریں تاکہ عید تعطیلات کے دوران کسی قسم کا کوئی خوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں تمام تر تعمیراتی سائٹس پر حفاظتی اقدامات بارے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے گا اور اس ضمن میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ ہرگز قابل قبول نہیں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں