بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے اینٹوں کے نئے ریٹ مقرر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن نڑوالا روڈ نے تمام ممبران کی باہمی مشاورت سے پیٹرولیم مصنوعات اور کوئلہ کی قیمتوں اور کرایوں میں اضافہ کے باعث پختہ اینٹ کا ریٹ 18ہزار روپے مقرر کر دیا ہے جبکہ دوم کلاس اینٹ16ہزار روپے میں فروخت ہو گی۔ اس بات کا فیصلہ رانا آصف صادق خاں کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں جنرل سیکر ٹری رانا عبدالرئوف خاں،حاجی ابراہیم، ذیشان ڈوگر،میاں اسد یوسف، ملک مٹھو، میاں محمد ارشد، سابق چیئر مین میاں محمد فاروق،چوہدری اعظم رحمانی، چوہدری نوری، بنیامین، رانا لیاقت،رانا عدالجبار ،رانا ذوہیب اور دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رانا آصف خاں اور جنرل سیکر ٹری رانا عبدالرئوف خاں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ سے اینٹوں کی تیاری کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ موجودہ حالات میں اینٹوں کے ریٹ انتہائی کم ہیں ۔بھٹہ مالکان کے اخراجات پورے نہیں ہوتے اس لئے ریٹ میں اضافہ انتہائی ضروری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں