مریم نواز کا ٹوبہ کی عوام کیلئے ”چھوٹی عید پر بڑا تحفہ ”ماحول دوست الیکٹرک بس کاآغاز کردیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عوام کے لئے “چھوٹی عید پر بڑا تحفہ”۔ماحول دوست الیکٹرک بس کی شاندار سفری سہولت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔15بسیں دو روٹس (ٹوبہ ٹیک سنگھ تا گوجرہ) اور (ٹوبہ ٹیک سنگھ تا کمالیہ)پر محض 20روپے فی سٹاپ کے حساب سے مسافروں کومعیاری،آرام دہ،سہل سفر کی سہولت دستیاب ہوگی۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبرخان نے کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور،ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ،ارکان اسمبلی،مسلم لیگی رہنما کے ہمراہ گوجرہ بائی پاس پر قائم ڈیپو پر سروس کا افتتاح اور ڈپٹی کمشنر آفس تک بس میں سفر کیا۔سڑک کے دونوں اطراف شہریوں کا ہجوم موجودتھا۔پھول نچھاور،مریم نواز زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عوام کوالیکٹرو بس سروس فراہم کرکے عید بڑا پر تحفہ دیا گیا ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پیر محل تک روٹ کے لئے بھی بسیں فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔شہری اپنے شہر میں الیکٹروبسیں دیکھ کر خوش نظر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں