موٹروے پولیس کی اوورچارجنگ پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائیاں

لاہور(بیورو چیف)موٹروے پولیس کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے اوور چارجنگ اور اوورلوڈنگ کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق زائد کرائے کی مد میں وصول کی گئی 9لاکھ روپے سے زائد رقم سواریوں کو واپس کر دی گئی۔آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چودھر ی کی ہدایات پر زائد کرائے اور اوورلوڈنگ کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اوورلوڈنگ کرنے پر908 گاڑیوں جبکہ اوو ر چا رجنگ پر 382سواری والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔اس مہم کے دوران 767پبلک سروس وہیکلز کو روٹ پرمٹ نہ ہونے پر جبکہ 401 گاڑیوں کو زائد المعیاد روٹ پرمٹ ہونے پر چالان کیا گیا۔ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ594پبلک سروس وہیکلز کو فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر جبکہ 351 گاڑیوں کو زائد المعیاد فٹنس سرٹیفکیٹ ہونے پر چالان کیا گیا۔موٹروے پولیس کے ترجمان نے کہا کہ شہری اپنی شکایات ہیلپ لائن130یا سوشل میڈیا ہینڈل @NHMP پر درج کروا سکتے ہیں۔کفایت شعاری و ایندھن کی بچت کے پیش نظر نئی حدِ رفتار کی خلاف ورزی پراب تک 20ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں