مسلح افراد نے عدالتی بیلف سے گرفتار ملزم چھڑا لیا

ساہیوال( بیورو چیف) بشیر کالو نی میں عدالتی بیلف سے گرفتار عتیق احمد کو پانچ مسلح افراد نے چھڑا لیا ،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق احمد حسن بیلف سول جج فیملی کورٹ کی عدالت سے اجرا ڈگری دائمی وارنٹ گرفتاری عتیق احمد مغل ساکن 135 نو ایل کی گرفتاری کے لیے جب عدالتی بیلف پہنچے تو اہلکارو ں نے عتیق احمد مغل کو گرفتار کر لیا جس پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا عتیق احمد کے ساتھیوں شہباز اور اس کی بہن فوزیہ نے تین نامعلوم ملزموں کے ہمرا ہ حملہ کر کے وردیاں پھاڑ ڈالی اور عتیق احمد مغل کو چھڑا لیا اور ساڑھے تین ہزار روپے نقدی بھی لوٹ کر لے گئے ۔پولیس غلہ منڈی نے احمد حسن بیلف کی مدعیت میں مقدمہ ,186,379,353 148 اور 149 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں