زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ”پاک کوریا نیوٹریشن سینٹر برائے بچوں اور کمیونٹی کی غذائیت میں بہتری” منصوبے کی نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس نے سنٹر کے زیراہتمام جاری منصو بے کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے تحقیق، تربیت اور غذائیت سے متعلق آگاہی کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے مسابقتی قومی تحقیقی و پالیسی گرانٹس اور اسٹارٹ اپ سپورٹ کے اجراء کا بھی جائزہ لیا جس کا مقصد غذائیت کی تحقیق اور فوڈ سسٹمز میں جدت کو فروغ دینا ہے۔ اجلاس میں وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری، کنٹری ڈائریکٹر کوئیکا پاکستان آفس جے ہو یون، پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے چیف فوڈ اینڈ ایگریکلچر ڈاکٹر عارف رحمان، چیف نیوٹریشن پلاننگ کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر نذیر احمد، سینٹرل پروجیکٹ ڈائریکٹر پی کے این سی پروفیسر ڈاکٹر محمد عاطف رندھاوا، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے خزانچی سید ذیشان اشفاق ودیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں