عید ایام میں1122 کو 1550ایمرجنسی کالز موصول

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گزشتہ تین روز کے دوران فیصل آباد میں 469 ٹریفک حادثات’ آگ لگنے کے 8′ ڈوبنے کا ایک اور دیگر لڑائی جھگڑوں کے 36واقعات رونما ہوئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 1631 افراد کو موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو1122 کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران ریسکیو1122 کو مجموعی طور پر 1550 ایمرجنسی کالیں موصول ہوئیں۔ جن میں 469 ٹریفک حادثات تھے اور ٹریفک حادثات میں زخمی ہونیوالے 300 کے لگ بھگ افراد سول ہسپتال پہنچے۔ میڈیکل ایمرجنسی کے 924′ مختلف مقامات پر آگ لگنے سے 8′ ڈوبنے کا ایک اور قتل’ اقدام قتل’ اقدام خودکشی سمیت دیگر لڑائی جھگڑے کے 36واقعات رونما ہوئے۔ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر 1631 افراد کو ریسکیو کرتے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں