غلہ منڈی کی شہر سے منتقلی کیخلاف اصولی موقف پر رانا ثناء اللہ کا شکریہ

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سٹی صدر شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ اور چیئرمین انجمن تاجران غلہ منڈی رانا طیب خاں کی سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں سے ملاقا ت ،اہم امور پر تبادلہ خیال’تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے دوسر ے روز شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ اوررانا طیب خاں مشیر وزیر اعظم، پاکستان مسلم لیگ( ن)پنجاب کے صدرو سینیٹررانا ثنااللہ خاں کے پبلک سیکرٹریٹ گئے اور ان سے ملاقات کی شیخ خرم ذیشان ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے ،ملاقات کے دوران سیاسی امور، ملکی صورتحال، خاص طور پر ایران اسرائیل جنگ اور ا س کے ملکی معیشت پر ہونے والے اثرات بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر بلدیاتی الیکشن اور میاں محمد نواز شریف کا تنظیمی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور سیاسی ملاقاتوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی، چیئرمین انجمن تاجران غلہ منڈی رانا طیب خاں نے غلہ منڈی شہر سے باہر منتقل نہ کئے جانے پر رانا ثنااللہ خاں کے اصولی موقف پر ان کا غلہ منڈی کے تاجروں کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ غلہ منڈی کے تاجر آپ کے ہمیشہ مشکور رہیں گے ،بعد ازاں شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ اورچیئرمین انجمن تاجران غلہ منڈی رانا طیب خاں کی ایم پی اے رانا شہر یار خاں سے بھی ملاقات ہو ئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں