پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھ گیا

اسلام آباد (بیوروچیف) ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری اور سرمایہ کار اعتماد مستحکم ہو رہا ہے۔ مالی سال 2026کے پہلے 8ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے منافع و ڈیویڈنڈ 1.73 ارب ڈالر ہو گئے، جو گزشتہ سال سے 10.52فیصد زیادہ ہیں۔فروری 2026میں غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے 48.7ملین ڈالر کی ادائیگیاں ریکارڈ ہوئیں، جو مستحکم کاروباری سرگرمیوں کی عکاس ہیں۔ پاور، مالیاتی، فوڈ، کمیونیکیشن اور ٹرانسپورٹ شعبوں میں بالترتیب 421.85، 374.09، 142.42، 132.3 اور 91.29ملین ڈالر کی ادائیگیاں ریکارڈ ہوئیں۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق انڈیپینڈنٹ سروے کے مطابق پاکستان میں کام کرنے والے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے تقریباً 60فیصد سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کو موزوں سمجھتے تھے، جو اب بڑھ کر 75فیصد ہو گئے ہیں۔سرمایہ کاروں کے مطابق ملک میں استحکام آ رہا ہے، حکومتی مشینری بہتر کام کر رہی ہے اور سیکیورٹی ماحول بھی بہتر ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں