مخالفین کی فائرنگ سے 14سالہ لڑکا زخمی

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ معمولی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 14سالہ لڑکے کو زخمی کر دیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود بلال ٹان میں معمولی تلخ کلامی پر مخالفین اسد،ارسلان،نعمان وغیرہ نے فائرنگ کرکے 14 سالہ لڑکے عبداللہ کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس کے مطابق زخمی ہونیوالا 14 سالہ عبداللہ گجر سویٹس شاپ سے واپس گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں مخالفین نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا مضروب کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے تاہم پولیس نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں