ساہیوال پولیس نے یوسف والا سے2لاشیں برآمد کرلیں،ذہنی معذور ٹرین تلے کچلا گیا

ساہیوال(بیورو چیف) پولیس یوسف والا نے دو لاشیں برآمد کر لیں،ذہنی معذور ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق۔ پولیس یوسف والا نے گیمبر ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میںآکر ہلاک ہونیوالے 45 سالہ وسیم اختر نوجوان کی لا ش کی شناخت کر لی ہے متوفی ذہنی طور معذورتھا اور چک47 تین آرکا رہنے والا تھا ۔ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگیا۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے سپرد کر دی۔ پولیس یوسف والا نے اڈا یوسف والا سے ایک 35 سالہ نوجوان کی لاش بھی برآمد کر لی جس نے زائد مقدار میں نشہ آورچیز کھالی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔متوفی کے ورثاء کا کوئی سراغ نہ چل سکا۔پولیس نے متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لاوارث قرار دے کر ایدھی سینٹر کے حوالے کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں