پانی کے ضیاع کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے کہا ہے کہ پانی قدرت کا انمول خزانہ اور اس کا ہر قطرہ قیمتی ہے لہذا پانی کے ضیاع کی روک تھام ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے،آج اگرہم نے اس نعمت کی قدر نہ کی تو آنے والی نسلوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پانی کے عالمی دن کے موقع اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں پیغام دیتا ہے کہ ہم پانی کے تحفظ کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں اور اس کے استعمال میں احتیاط کریں۔انہوں نے کہا کہ شیڈول کے بغیر موٹریں چلا کر پانی حاصل کرنے سے آلودگی شامل ہونے کا خدشہ رہتا ہے لہذا شہری ایسا کرنے سے احتیاط کریں۔انہوں نے کہا کہ لیکیج پوائنٹس کی بروقت مرمت اور واٹر سپلائی نظام کی بہتری پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ پانی کے ضیاع کو کم سے کم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں پر بھی لازم ہے کہ وہ گھریلو سطح پر پانی کے استعمال میں احتیاط کریں،برتن،کپڑے دھوتے وقت، وضو اور نہانے کے دوران پانی ضائع نہ کریں اور پائپ کے بجائے بالٹی کے استعمال کو ترجیح دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں