عید کے ایام میں پنجاب پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

لاہور (بیورو چیف) عید کے ایام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال صوبہ بھر سے مجموعی طور پر 36ہزار 843اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں اے کیٹگری کے 10ہزار 916جبکہ بی کیٹگری کے 25ہزار 927اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔اسی طرح صوبہ بھر سے 12ہزار 544عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا جن میں اے کیٹگری کے 2033اور بی کیٹگری کے 10ہزار 511مفرور شامل ہیں۔مزید برآں، کارروائیوں کے دوران 4836عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا، جن میں اے کیٹگری کے 1706اور بی کیٹگری کے 3130عادی مجرم شامل ہیں۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران 7230اشتہاری مجرمان، 4312عدالتی مفرور اور 1826عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں