سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی

لاہور(بیورو چیف) پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونیکی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 43ہزار 600روپے کم ہو کر 4لاکھ 47ہزار 762 روپے ہوگئی جبکہ ملک میں 10گرام سونے کی قیمت 37ہزار 380روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 38ہزار 883روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھا ئو436ڈالرز کم ہو کر 4250ڈالرز فی اونس ہوگیا۔سونے کے بھا ئومیں یہ کسی ایک دن کی سب سے بڑی کمی ہے، فی تولہ سونے کا بھا ئواپنی بلند ترین سطح سے سوا لاکھ روپے گر چکا ہے۔اس کے علاوہ چاندی کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، 800روپے فی تولہ سستی ہوگئی جس کے بعد ملک میں چاندی کی قیمت 6884روپے فی تولہ ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں