تیز رفتاری کے باعث بس سے ٹکر،کار سوار5افراد جاں بحق

سیالکوٹ(نامہ نگار) پسرور روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کار میں سوار تھے، متاثرہ کار لکھن پور سٹاپ پر میرج ہال کے سامنے روڈ کی سائید پر کھڑی بس سے ٹکرائی۔ترجمان ریسکیو کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہیں ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں اب آپریشن جاری ہے، ڈیڈ باڈیز گاڑی میں پھنس چکی ہیں جنہیں باہر نکالا جا رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اور عمر کا تعین تاحال نہیں ہو سکا، خادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں