مسلح ڈاکوئوں نے متعدد راہ گیروں کو لوٹ لیا

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں نے راہ گیر سے گن پوائنٹ پرمال وزرچھین لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر243گ ب کاطاہراپنی موٹڑ سائیکل پر سوار گائوں واپس جا رہاتھاکہ جس کو مونگی بنگلہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر موٹر سائیکل نمبر9781/TSH ،ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی ومبائل چھین لیااور کامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔واردات کی اطلاع تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں