ملک میں غذائی اشیا ء کی وافر مقدار موجود ہے

لاہور(بیورو چیف) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے ملاقات کی ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے رانا تنویر کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ۔رانا تنویر حسین نے وزیر اعظم کو حالیہ صورتحال میں ملکی غذائی ضروریات کے ذخائر پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں غذائی اشیا ء وافر مقدار میں موجود ہیں ۔ وفاقی وزیر نے وزیرا عظم کو خلیجی ممالک کو اشیا ئے خورونوش کی برآمدات پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں