8سال سے مطلوب قتل کا اشتہاری ملزم پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی سمندری رائے آفتاب احمد نے 8سال سے مطلوب قتل کے اشتہاری ملزم نوروش کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 8سال قبل 24ستمبر 2018ء کو 141 گ ب کے قریب ملزمان نوروش وغیرہ نے تاریخ پیشی پر جاتے ہوئے مخالف سجاد احمد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ تاہم پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 8سال سے روپوش رہنے والے قتل کے اشتہاری ملزم نوروش کو گرفتار کر لیا۔ سی پی او نے ایس ایچ او اور اسکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں