ریاض اٹھوال فیکٹری ایریا’ عاطف کچھی SHO تھانہ کھرڑیانوالہ تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے دو تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت 3انسپکٹرز کو تبدیل کر دیا۔ تبدیل ہونے والوں میں ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر ریاض احمد اٹھوال کو تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا اور وہاں سے ایس ایچ او انسپکٹر رانا مغفور کو کلوز ٹو لائن کر دیا جبکہ پولیس لائن کے انسپکٹر آفتاب ترہانہ کو ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ لگایا تاہم تبادلوں کے کچھ دیر بعد ہی آفتاب ترہانہ کے خلاف اینٹی کرپشن مقدمہ میں ملوث ہونے پر کلوزٹو لائن کرتے ہوئے انسپکٹر عاطف کچھی کو نیا ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ تعینات کر دیا۔ جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں